لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کر رہے ہیں؟۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے اور یہ کہ اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔ دونوں جماعتیں حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔ پہلے منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہئے۔