خواتین معاشرے کا اہم حصہ، شہید بے نظیر ہمت اور جرات کی مثال تھیں: سردار سلیم حیدر 

Oct 19, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے وفد نے کنوینئر مریم قاسم خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقتصادی زونز کے قیام سمیت مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدرنے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور شہید بینظیر بھٹو خواتین کے لیے ہمت اور جرات کی ایک مثال تھیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنائے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں اور یہ امر قابل تعریف ہے کہ خواتین بزنس کے شعبے میں بھی نام کما رہی ہیں۔ وفد میں ندا جعفری، عائشہ نورانی، شاہینہ چیمہ، عالیہ منور خان، مشاقت عامر، شکیلہ بانو، انعم میر، سحرش وقاص، شمائلہ، عائشہ امان، توقیر فاطمہ اور دیگر خواتین شامل تھیں۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نقاش کی بانی ثنا عمیر اور احسن شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین بھی شامل تھیں۔

مزیدخبریں