نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی نمائندہ نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مجوزہ 26 ویں ترمیم پر نظر ثانی پر غور کرے۔ وفاقی حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں مارگریٹ سیٹرتھویٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجوزہ آئینی پیکیج عدالتی آزادی اور شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے جیسا کہ بین الاقوامی معاہدے کے آرٹیکل 14 کے تحت ایک مجاز آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل کی ضمانت دی گئی ہے۔