اسلام آباد ؍ لاہور (وقائع نگار+ خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی او ربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے بعد کازلسٹ منسوخ کر دی گزشتہ روز رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 24 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو 25 اکتوبر کو دلائل دینے کی مہلت دیدی، ملزم کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے چاردرخواستو ں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔