سونا 3 ہزار روپے تولہ مہنگا، نیا ریکارڈ  ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رجحان 

کراچی (کامرس رپورٹر) صرافہ مارکیٹوں میں سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جمعہ کو 3ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 80ہزار 900روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی جبکہ 2572روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 40ہزار 826روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 30ڈالر کے اضافے سے 2712ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی ہوئی اور یور کم ہو کر 302.03روپے رہ گیا۔ اسی طرح 1.40 روپے کی تیزی سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 362.10روپے سے بڑھ کر 363.50 روپے پرآ گئی۔سعودی ریال 6پیسے کی کمی سے 74.06روپے اور یو اے ای درہم 2پیسے گھٹ کر 75.95روپے رہا۔

ای پیپر دی نیشن