آتشبازی کا سامان بنانیوالےمکان میں دھماکہ ،3افرادجاں بحق

Oct 19, 2024 | 11:26

ملتان کے دہلی گیٹ نیل گراں کے علاقےمیں آتشبازی کا سامان بنانے والے مکان میں دھماکہ ہوا جس سے مکان زمین بوس ہوگیا ۔
دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔سی پی او ملتان سمیت سینئر پولیس افسران اور پولیس نفری موقع پر موجودتھی، امدای کاروائیاں کی گئیں، ا بتدائی اطلاعات کے مطابق3شخص ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے جبکہ 5زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں