ایرانی صدرکا یحیی السنوار کی شہادت پر اظہار تعزیت

سلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ السنوار "بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت"نوش کرگئے۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی اور مزاحمت متاثر نہیں ہوگی۔ ایک السنوار کی شہادت سے کئی السنوار پیدا ہوں گے۔صدرپیزیشکیان نے کہا کہ ثابت قدم مجاھد تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ جناب یحیی السنوار کے شہادت کی خبر اگرچہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے دردناک اور افسوسناک تھی، خاص طور پر بہادرفلسطینی عوام کے لیے یہ خبر دکھ اور صدمے  کاباعث ہے مگر یہ قابض صہیونی ریاست اور بچوں کے قاتلوں کے جرائم کے جاری رہنے کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "شہید السنوار نے اپنی قیمتی زندگی کے کئی سال قاتل صہیونی ریاست کی قید میں گذارے اور اس کے بعد اس نے اپنی باعزت زندگی کے آخری لمحے تک اپنی جدوجہد جاری رکھی، جہاں اس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے"۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفاک دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ فلسطینی قیادت کو ختم کرکے ان کے جذبہ حریت کو ختم کردے گا۔ اس نے ایک السنوار کو شہید کیا ہے۔ ایک شہید کی جگہ کئی السنوار پیدا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن