چھاتی کے سرطان بارے خواتین کوجلد تشخیصی خدمات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے :صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے اموات کی شرح کو کم کرنے کے لئے انفرادی اور قومی سطح پر ملک بھر میں بھرپور عوامی آگاہی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر مملکت نے ہفتہ 19 اکتوبر کو منائے جانے والے چھاتی کے سرطان کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں چھاتی کا کینسر نہ صرف سب سے زیادہ تشخیص ہونے والا کینسر ہے بلکہ خواتین میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج چھاتی کے سرطان کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے تاکہ اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر اور بروقت تشخیص اور علاج کو فروغ دیا جاسکے۔ اس سال چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کا موضوع ہے کسی کو بھی چھاتی کے کینسر کا تنہا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن