حکومت پنجاب کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں 2 دن کی توسیع کا اطلاق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 5 افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات خصوصی درخواست پر ہو رہی ہے، حکومت پہلے ہی تحریک انصاف کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔