راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 3368 تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک تک اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 96 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3368 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے 11 مریضوں کا انتقال ہوا، ڈینگی لارواملنے پر 4537 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 1716 عمارتیں سیل کی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینگی لاروا ملنے پر 1 کروڑ 98 لاکھ 54 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مریضوں میں ڈینگی کے ڈین ٹووائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ڈینگی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن