اڈیالہ جیل میں ملاقات پر پابندی:بانیٔ پی ٹی آئی پراطلاق نہیں ہوگا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں 2 دن کی توسیع کا اطلاق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 5 افراد کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات خصوصی درخواست پر ہو رہی ہے، حکومت پہلے ہی تحریکِ انصاف کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دے چکی ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن