باراک اوباما کی 2008ء کے اپنے مخالف صدارتی امیدوار کی تعریف

Oct 19, 2024 | 15:54

ویب ڈیسک

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایریزونا میں انتخابی مہم کے دوران  2008ء کے صدارتی انتخاب میں اپنے خلاف کھڑے ہونے والے ری پبلکن امیدوار جان مکین کی اصول پسندی کو سراہا۔

باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ اور جان مکین کی شخصیت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جان مکین جانتے تھے کہ کچھ اقدار جماعتی سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں جو کہ آج کل سیاست میں کم ہی نظر آتی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جان مکین سمجھتے تھے کہ سچ کو سیاسی مقاصد کے لیے توڑنا مروڑنا جمہوریت کو ناکام کر دیتا ہے۔

باراک اوباما نے اپنے خطاب کے دوران جان مکین کی 2008ء کی انتخابی مہم کا حوالہ بھی دیا۔

اس انتخابی مہم میں جان مکین نے اوباما کو ’عربی‘ کہنے والی خاتون کو روکا تھا اور انہیں عزت دار امریکی قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں