26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا اور مشاورت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے جب کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا سے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔بلاول بھٹو کی مولانا کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کےسربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔وفد میں بیرسٹرگوہر،سلیمان اکرم راجہ اوراسد قیصر سمیت دیگر شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔ پی ٹی آئی وفد میں علی ظفر بھی شامل ہیں۔ساتھ ہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور شیری رحمان ہیں۔