بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 5 خوارج گرفتار‘ 2 مارے گئے

Oct 19, 2024 | 16:55

صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکے انٹیلیجنس بیسڈ 2 آپریشنز میں 5 خوارج گرفتار اور 2 مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 18 اکتوبر 24 کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشین میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بشمول 3 خودکش جیکٹیں قبضے میں لے لی گئیں، گرفتار خوارج متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر 2024ء کو ضلع ژوب میں ایک دوسرے آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، علاقے کو صاف کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔ ادھرکاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والوں میںفتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 129انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، آپریشن کے دوران 7دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا گیا، کارروائیاں لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی گئیں، لاہور اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2انتہائی خطرناک دہشتگرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیے گئے ہیں، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 9ڈیٹونیٹر، 9فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اور اسلحہ، 2آئی ای ڈی بم، موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد ہوئی 

مزیدخبریں