فاروق ستار کی آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو

Oct 19, 2024 | 18:27

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستا ر کی آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو، اگر آج یہ اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا تو خیمہ پھاڑ کر نکلے گا، یہ اونٹ اب بیٹھ جانا چاہیے تاکہ ہم حلقوں میں جا کر عوام کی خدمت کریں،ہم نے نچلی سطح پر اداروں کو بااختیار نہ بنایا تو یہ ساری محنت بے کار ہو گی،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر اب اتفاق رائے ہو جانا چاہئے تاکہ باقی مسائل کی جانب توجہ دی جا سکے ۔ 

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جو ڈرافٹ فائنل ہوا ہے وہ حتمی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر عمومی طور پر سب جماعتیں متفق ہیں اور کل کا ڈرافٹ سب جماعتوں نے متفقہ طور پرمنظور کیا تھا۔ تحریک انصاف اس پر تکنیکی اعتراضات کے بجائے سیاسی بنیادوں پر مخالفت کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے اور جو ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، وہ تقریباً حتمی ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کی تجویز ایم کیو ایم نے دی تھی، جس پر زیادہ تر اراکین نے اتفاق کیا تھا۔گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ جب تک یہ مسودہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش نہیں ہوتا، اسے حتمی نہیں کہا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ہماری ہے، اس تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا گیا تھا۔ کامیابی کے بعد 3ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہو گی ،مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائےگا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نکات پر مخالفت نہیں کی گئی تھی ۔پی ٹی آئی سیاسی بنیادوں پر اپنی پالیسی کے مطابق مخالفت کررہی تھی۔

مزیدخبریں