انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس، پی ٹی آئی کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر

Oct 19, 2024 | 18:39

 پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی، لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ لارجر بینچ میں کم سے کم 5 یا ترجیحی بنیادوں پر 8 ججز کو رکھا جائے۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو مقرر ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے۔پہلے کیس سنتے ہوئے بینچ نے ایسا اعتراض غلط خارج کیا۔ آئینی اعتراض پرسماعت کیلئے بینچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی۔تحریک انصاف نے درخواست میں مخصوص نشستوں سے متعلق آٹھ ججز کے اکثریتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے آبزرویشنز موجود ہیں، لارجر بینچ بنا کر نظرثانی درخواست منظور کی  درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کےخلاف عدالت نہیں جاسکتا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیاتھا۔عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیاتھا۔تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیاتھا۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا تھا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 ءکے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت ملتوی کردی تھی

مزیدخبریں