پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی،جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات نہیں آتے اس معاملے پر پیش رفت نہیں کریں گے، آئینی ترمیم سے متعلق جو معاملات تھے وہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ نہیں تھے،سلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماﺅں اسد قیصر،سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ہم نے عمران خان کو ساری صورتحال بتائی ۔ عمران خان دو ہفتوں سے ان سارے معاملات سے بے خبر ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چار نام دئیے کہ ان کو مزید مشاورت کیلئے بھیجا جائے۔ہماری کوشش ہوگی کہ سوموار کے روز بانی پی ٹی آئی سے سے دوبارہ ملاقات انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری مشاورت مکمل نہیں ہوئی۔پولیس نے کہا کہ وقت ختم ہوگیا۔ ہمیں امید تھی کہ ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوگی لیکن آدھی ملاقات کے بعد ہمیں اٹھا دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قوم کی خود داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر جیل میں سوسال تک بھی رہناپڑاتو میں رہ لوں گا۔گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما ءبیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہماری مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو مثبت لیا ہے۔عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گفت و شنید کو مثبت انداز میں لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے نے مولانا کی تعریف کی کہ وہ ہر صورت ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 3اکتوبر کے بعد سے آج پہلی بار ہم بانی پی ٹی آئی سے ملے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کو جس طرح رکھا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان قید تنہائی میں ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پہلی بار جیل اور اپنے سیل کی حالت بتائی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران سے 45 منٹ ملاقات ہوئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی ہے، عمران خان کو بہنوں کی گرفتاری کا علم نہیں تھا۔الحمدللہ خان صاحب صحت مند ہیں۔عمران خان نے بتایا ہے کہ 5 دن تک ان کے سیل میں بجلی نہیں تھی اوردو ہفتے سے انہوں نے کوئی ورزش نہیں کی۔ان کو صرف اڑھائی گھنٹے کیلئے جیل سے باہر آنے دیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر آیا تھا جس نے خان صاحب کا معائنہ کیا۔خان صاحب نے ذکر کیا کہ 2 ہفتوں سے ان کے پاس کوئی ٹی وی نہیں ہے ۔
پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی، بیرسٹر گوہر
Oct 19, 2024 | 18:58