پنجاب حکومت نے پولیووائرس کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کیلئے قابل عمل پائیدار پلان طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیووائرس کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کیلئے قابل عمل اور پائیدارپلان طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر  ویکسی نیشن کمپین کرنے کی ہدایت کی اور پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے جامع اور موثر ویکسی نیشن کیمپین کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں پنجاب میں موبائل اور مائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا- ویکسی نیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ ویکسی نیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چین بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وائرس سرکولیشن بڑھنا تشویش ناک امر ہے۔ پولیو ویکسی نیشن کے حوالے سے کمزور اضلاع پر بھرپور توجہ دی جائے۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، خاتون وکلاء کی آواز بن گئیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خاتون وکلاء کے لئے بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم دیا ہے۔ خاتون وکلاء نے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے لیڈیزبار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کاررؤائی شروع کر دی گئی۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خاتون وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے۔ خاتون وکلاء کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہاہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہاکہ جنڈ،فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کئے جائیں گے۔ خاتون وکلاء کی سہولت کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم ہوں گے۔تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لئے چھوٹا سا کچن بھی بنایا جائے گا

ای پیپر دی نیشن