جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، بانی پی ٹی آئی سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت 10 بجے اڈیالہ جیل ہوگی جبکہ شیخ رشید ،شبلی فراز ، عمر ایوب سمیت 79 ملزمان خلاف سماعت کچہری عدالت ہوگی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کر دیا گیا تھا اور اس کیس کو تیزی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان
Oct 19, 2024 | 21:04