واشنگٹن (اے ایف پی/ مانیٹرنگ نیوز) ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کو کسی ایٹمی ہتھیار کی ضررت نہیں تاہم اس امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ ایران اسے حاصل کریگا۔ یہ بات انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ احمدی نژاد نے کہا کہ ایران مذاکرات پر یقین رکھتا ہے مگر پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی بند نہیں کی جائے گی۔ اسے کبھی بند نہیں کیا جائے گا۔ یوم القدس پر تہران یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا ہولوکاسٹ جھوٹ اور ڈھکوسلہ ہے۔ مغربی طاقتیں ہولوکاسٹ کے معاملے کو ہمارے جوہری پروگرام پر ڈیل کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔