چینی دعویٰ بے بنیاد، ارونچل پردیش ہمارا اٹوٹ انگ ہے:بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ریاست ارونچل پردیش پر چین کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارونچل پردیش بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے چین کی طرف سے تبتی رہنما دلائی لامہ کے ریاست ارونچل پردیش کے دورے پر اعتراض کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست ارونچل پردیش کے حوالہ سے بھارت کا موقف بالکل واضح ہے۔ چین کی فوج کی طرف سے بھارتی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے حوالہ سے وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی سرحدیں محفوظ ہیں اور وہ ملک کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن