نوائے وقت گروپ کی جانب سے نوشہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ایک سوساٹھ خاندانوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔

Sep 19, 2010 | 15:30

سفیر یاؤ جنگ
نوائے وقت گروپ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فراہم کیے گئے فوڈ پیکج میں گھی،چاول،چائے،خشک دودھ اورآٹا شامل ہے۔ امدادی اشیا نوشہرہ کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں پشتون گڑھی،محلہ رحیم آباد، کندی بالا اورپایاں میں تقسیم کی گئیں۔ یہ اشیا نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کی خصوصی ہدایت پران علاقوں میں تقسیم کی گئیں جہاں اب تک متاثرین کوامداد فراہم نہیں کی گئی۔ متاثرین نے نوائے وقت گروپ کی ترقی اورمجید نظامی کی درازی عمر کےلیےدعا کی۔ اس موقع پربٹ الیکٹرونکس کی جانب سے بھی متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
مزیدخبریں