راولپنڈی ميں سابق ناظمين اور نائب ناظمين سے ملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ سياسی چور ملک سے بھاگ چکے ہيں۔ نواز شريف کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے پارليمنٹ ميں آنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اصولوں کی سياست کررہی ہے، مشکل وقت ميں اتحاديوں کا ساتھ نہيں چھوڑيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارليمنٹ کے اجلاس ميں کشمير ميں جاری ظلم و بربريت کے خلاف مشترکہ قرارداد پيش کی جائيگی۔ بابراعوان نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ايڈمينسٹريٹرز کی تعیناتی غیرآئینی ہے کیونکہ اس قانون کی معياد ايک ماہ قبل ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا پنجاب حکومت ايڈمنسٹريٹرز کو ہٹا کربلدياتی انتخابات کا جلد اعلان کرے۔