مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے جس کی وجہ سے ملکی استحکام کو خطرات لاحق ہیں ۔

Sep 19, 2010 | 16:05

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ  عدلیہ ملک کو بچانا چاہتی ہے جبکہ وفاقی حکومت ملک توڑنے کے درپے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو این آراو سمیت تمام متنازعہ امور کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ساجد میر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس مقصد کے لیے حکومت کواو آئی سی کا اجلاس بلانے کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا چاہیے ۔ اس موقع پرپروفیسر ساجد میر نے سیلاب زدہ علاقوں میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے مساجد اور سکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔ 
مزیدخبریں