نیویارک فیشن ویک کےبعد ان دنوں لندن میں فیشن ویک کا چرچا ہے،اس فیشن ویک کے دوران مختلف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے۔ سائنا ملراوران کی بہن سوانا مشترکہ طور پرگزشتہ کئی سالوں سے ٹوئنٹی ایٹ ٹویلیو کے برانڈ نیم سے فیشن شو منعقد کر رہی ہیں ۔ان کے شو کے موقع پرمشہور اداکار جیوڈ لاء بھی موجود تھے۔ ٹاپ ماڈلز نے بہترین ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔ شو کےاختتام پر ڈیزائنر سوانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بہترین کولیکشن کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کا برانڈ نیم برطانیہ کےبڑے سٹورپرسب سے زیادہ فروخت ہوگا ۔ لندن فیشن ویک بائیس ستمبر تک جاری رہے گا ۔