وقت نیوزسےبات چیت کرتےہوئے شرجیل میمن کا کہناتھاکہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہےاور وہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس اوررینجرزبہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے تاہم بہتری کی گنجائش ہرجگہ ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ چودھری اسلم بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرصدارتی ایوارڈ کےلئےنامزدہیںاوردھماکہ ان کوڈرانےکی کوشش ہوسکتی ہے۔ ان کی حفاظت پر دس پولیس اہلکارمتعین تھے۔شرجیل میمن نے کہا کہ حتمی رپورٹ تک کسی بھی پر بھی الزام دینا مناسب نہیں ۔دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ کمانڈر شوکت نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردسکیورٹی اہلکاروں پرحملہ کرکےان کامورال گراناچاہتےہیں۔