ریلوے بحران شدت اختیار کرگیا اورانجنوں کی کمی کےپیش نظر برانچ لائنوں کی ایک سو چھ ٹرینوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Sep 19, 2011 | 11:57

سفیر یاؤ جنگ
ریلوے ذرائع کے مطابق انجنوں کی کمی کی وجہ سے برانچ لائنوں پر چلنے والی ایک سو چھ ٹرینوں کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے اور جیسے ہی انجنوں کی کمی کا مسلہ حل ہوگا ان ٹرینوں کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔ریلوے کے پاس پانچ سو لوکوموٹیو ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک سو انجن آپریشنل ہیں جبکہ باقی تمام انجن کسی نہ کسی وجہ سے خراب ہیں ۔انجنوں کی خرابی کے باعث ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر سے ہورہی ہے۔ٹرینوں کا شیڈول متاثرہونے سے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں