عالمی سروے کےمطابق دنیاکےاکثرممالک نےآزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت کردی ہے۔

Sep 19, 2011 | 12:44

سفیر یاؤ جنگ
بی بی سی ورلڈ سروس کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی سروے کے نتائج کےمطابق دنیاکےاکثر ممالک کےعوام فلسطینیوں کےلئےایک علٰیحدہ ریاست کےقیام کی غرض سےاقوام متحدہ میں قرارداد لانے کےحق میں ہیں۔ گلوب سکین کے تعاون سےکرائے جانے والےاس سروے میں انیس ممالک کے بیس ہزار چارسوچھیالیس شہریوں نےحصہ لیا۔ان انیس میں سےنوممالک ایسےتھےجہاں عوام کی اکثریت نے بلاجھجھک فلسطین کوایک آزادریاست کےطورپرتسلیم کرنےکےحق میں اپنی رائےکااظہارکیا۔سروے کے مطابق مصرمیں نوےفیصد،چین میںچھپن فیصد،ترکی میں ساٹھ،پاکستان میں باون،انڈونیشیامیں اکیاون،امریکہ میں پینتالیس جبکہ بھارت میں بتیس فیصد قرارداد کے حامی ہیں۔گلوب سکین کےچیئرمین ڈگ ملرکاکہناہےکہ اگران ممالک کے شہریوں کواقوامِ متحدہ میں ووٹ دینے کاموقع ملےتواقوامِ متحدہ فلسطین کوسرکاری طورپرتسلیم کرلےگا۔
مزیدخبریں