لسانیت، صوبائیت اور فرقہ واریت نے قائدؒ کے پاکستان کو نقصان پہنچایا: سابق چیئرمین سینٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق چیئرمین سینٹ اور ق لیگ کے سینئر رہنما سینٹر وسیم سجاد نے کہا ہے کہ لسانیت، صوبائیت اور فرقہ واریت نے قائداعظمؒ کے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکالنے کےلئے قائداعظمؒ کے افکار اور تعلیمات سے رہنمائی لینی چاہئے، مسلم لیگوں کا اتحاد صرف بعض لوگوں کی جھوٹی انا کے باعث نہ ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قوم اور لیڈر قائد کے افکار پر عمل پیرا نہیں ہوں گے مسائل سے نہیں نکل سکیں گے۔
وسیم سجاد

ای پیپر دی نیشن