کشمیر عالمی مسئلہ ہے،بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی ضرورت ہیں: جمعیت علماءاسلام (ف)

Sep 19, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے امریکہ سے مشرف دور کے تعلقات پر نظرثانی صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہو سکتی ہے۔بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی ضرورت ہیں ۔جب ہم خود کو مضبوط کر لیں گے تو پھر بھارت سمیت کوئی بھی دشمن ہمیں توڑنے کا سوچے گا اور نہ ہی کوئی ہمارے ملک میں مداخلت کر سکے گا۔ مسئلہ کشمیرعالمی مسئلہ ہے۔ اکتوبر میں کشمیر کے ایشو پر تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز سیفما کے دفتر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
مزیدخبریں