واشنگٹن (اے پی پی) افغانستان میں تعینات سابق امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ صدر حامد کرزئی تیسری مدت کے لئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ملکی قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی امن کے حوالے سے تقریب کے دوران کیا۔