سندھ ہائیکورٹ نے وحیدہ شاہ کیس میں نااہلی کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی.

سندھ ہائیکورٹ میں وحیدہ شاہ کے وکیل رشید اے رضوی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج کیا گیا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کے حلقے ترپن میں انہیں نااہل قراردیا ہے، جس میں قانونی سکم پایا جاتا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کوکالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے یہ اپیل مستردکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوبرقراررکھا اورحلقہ پی ایس ترپن میں فوری الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ وحیدہ شاہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

ای پیپر دی نیشن