کراچی پریس کلب میں امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسن محنتی اور سابق رکن سندھ اسمبلی نصراللہ شجیع نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچیس برس سے شہر کو مقتل بنا دیا گیا ہےاور بے گناہوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ لیاقت آباد کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملتی رہتی تھیں لیکن حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن عبدالواحد کو گورنر سندھ کے ایماء پر گورنر ہاؤس کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔ عبدالواحد کی نماز جنازہ آج تبت سینٹر پر گیارہ بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
جماعت اسلامی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کےکارکن عبدالواحد کو گورنر سندھ کے ایماء پر قتل کیا گیا۔
Sep 19, 2012 | 12:03