امریکی سفارتخانے سےجاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی و پاکستانی سائنسدانوں نے مکئی اور گندم کی تحقیق کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے تحقیق کی ہے اس تحقیق کا مقصد گندم کی غذائیت اور فی ایکڑ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور بیماریوں سے بچنے کی زیادہ صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ بیان کےمطابق اس تحقیقی منصوبے کے ذریعے گندم کے بیج پرکسانوں کے اخراجات میں کمی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔