لاہور چیمبر آف کامرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسالانہ انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں کے لئےپیاف فاونڈرز الائنس اور آزاد پروگریسوکے درمیان آج مقابلہ ہوگا

Sep 19, 2012 | 13:43

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے دوہزار بارہ اور تیرہ آج ہورہے ہیں پیاف فاونڈرز الائنس اور آزاد پروگریسو الائنس کے درمیان کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں کے لیے چودہ امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ پیاف فائونڈرالائنس کے چوہدری افتخاربشیر،تنویراحمد صوفی،فاروق افتخار،ابراراحمد ،میاں طارق احمد جبکہ آزاد پروگریسو الائنس کے خالد عثمان،سیدسلمان علی،حافظ شہباز مقدس علیم ،بشیرمغل اوراحسان اللہ کے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع کی جارہی ہے چیمبر کے انتخابات میں دوہزار ایک سو بیس ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی دوسرے مرحلے میں بیس ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس  کی آٹھ نشستوں کے لئے امیدواروں کا چناو ہو گا۔ 

مزیدخبریں