تھائی لینڈ میں موسلادھاربارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے کمبوڈیا کا رخ کرلیا، جہاں ایک ہزار سے زائد خاندان محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔ کمبوڈیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب کا زورآئندہ چار پانچ دن تک جاری رہے گا۔ امدادی ٹیموں نے سیلاب زدگان کوتھائی لینڈ کی سرحد کے قریب عارضی کیمپوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ جبکہ متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ امدادی کیمپ میں موجود متاثرین بھی امداد کے منتظرہیں
کمبوڈیا میں سیلاب نے متعدد خاندانوں کوگھربارچھوڑنے پرمجبورکردیا، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے
Sep 19, 2012 | 17:18