سپریم کورٹ کی جانب سے صدرکے استثنیٰ پر لچک کے بعد حکومت نے ملک قیوم کا سوئس حکام کولکھا گیا خط واپس لینےکا فیصلہ کیا۔ گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ

Sep 19, 2012 | 20:52

سٹی رپورٹر


اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کچھ دوستوں کو توہین عدالت کے معاملے پر مایوسی ہوئی ہے،سپریم کورٹ نے صدر کی استثنیٰ کے معاملے پر لچک دکھائی جس کے بعد حکومت نے ملک قیوم کا خط واپس لینےکا فیصلہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے ٹائم پر عدالت کی جانب سے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی آج بھی اس مؤقف پر قائم ہے کہ قبروں کا ٹرائل نہیں ہونے دیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرح غیر متنازعہ نگران سیٹ اپ بناکر شفاف انتخابات کرائیں گے۔ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت ہے خاندانی پارٹی نہیں کہ نواز شریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیر اعلٰی بن جائیں
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےکہا کہ اگراین ایف سی ایوارڈ کا تین فیصد بھی مل جائے تو ملک میںتوانائی بحران ختم کرسکتے ہیں،گورنرپنجاب لطیف کھوسہ اور وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےموسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

مزیدخبریں