کراچی کے علاقے پاک کالونی میں واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ پردوگھنٹے کی کوشش کے بعد قابوپالیا گیا

آج صبح پاک کالونی جہان آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دو گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پرقابوپالیا، فائربریگیڈ کے مطابق فیکڑی بند تھی اوراس میں کپڑے کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں، تاہم بروقت کارروائی کرکے کسی بڑے نقصان سے بچالیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن