کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس مزید اکہتر پوائنٹس بڑھ کر پندرہ ہزار پانچ سو نواسی پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس سے قبل جولائی دو ہزار آٹھ میں انڈیکس پندرہ ہزار چھ سو چھہتر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی و سیاسی استحکام انڈیکس کو بلند ترین سطح پر پہنچاسکتا ہے۔ آج بھی امن و امان کی ناقص صورتحال کے باوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیرہ کروڑ شئیرز سے زائد کے سودے ہوئے۔کاروبارکے اختتام تک تین سو انسٹھ میں سے ایک سو انہتر کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے حصص میں ہوئے۔