لاہور (خصوصی رپورٹر) عالمی چادر اوڑھ تحریک (پاکستان) کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بانی و مرکزی امیر پیر سید محمد کبیر علی شاہ الگیلانی مجددی نے بچیوں کا اغوا اور ان کی بے حرمتی کی انتہائی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔انہوںنے کہا کہ لاہور کا حادثہ ہو یا فیصل آباد کا گوجرانوالہ کا ہو یا قصور کا مجرم تو ایک گرفتار نہیں ہوا صرف کمیٹیاں بنا دی گئیں۔ والدین پہ کیا پورے ملک میں خوف و ہراس طاری ہے۔ پولیس کی بے بسی واضح نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشائخ عظام حجروں سے باہر نکلیں اور علماءکرام اپنے جمعہ کے خطابات میں اس طرح کے بگڑتے ہوئے حالات میں ساتھ دینے کے لئے سب کو آمادہ کریں۔
معاشرہ کے بگاڑ کو سدھارنے کیلئے علماءاور مشائخ میدان میں نکل آئیں: پیر کبیر علی شاہ
Sep 19, 2013