نئی دہلی+ پونچھ (اے این این) پونچھ سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب‘ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی سرحدی فورس کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے جس کی شناخت عبدل صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک نجی چوکیدار محمد تاج بھی گولہ گرنے سے زخمی ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ رات 9 بجے شروع ہوا جو 2 بجے تک جاری رہا۔