زرداری بطور صدر آخری دورہ چین کا کرنا چاہتے تھے‘ بیجنگ نے معذرت کر لی

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت خارجہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زردای چینی حکومت کے انکار کی وجہ سے بطور صدر مملکت اپنا آخری غیر ملکی چین کا دورہ نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق سابق  صدر کی طرف سے اپنی صدارت  کے آخری ایام  میں چینی حکومت کو درخواست بھجوائی گئی کہ وہ بطور صدر پاکستان اپنا آخری غیر ملکی دورہ چین کا کرنا چاہتے ہیں۔ اس درخواست پر چینی حکومت جو ہر بار سرکاری یا غیر سرکاری دوروں پر صدر زرداری کا گرم جوشی سے خیرمقدم کرتی تھی یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ صدر زرداری کا سرکاری دورے پر استقبال نہیں کر سکتے‘ 8 ستمبر کو سبکدوش ہونے کے بعد وہ جب چاہیں نجی دورے پر آسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی حکومت کے جواب پر صدر زرداری اور ان کے سٹاف کے اعلیٰ حکام حیران رہ گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ’’شاطر‘‘ حکام نے چینی حکومت کے اس ’’کورے‘‘ جواب کی کاپی وزیراعظم نواز شریف کو اطلاع کے لئے  وزیراعظم آفس بھجوا  دی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن