لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید ایک روپے کے اضافے سے 107 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اور ڈالر کی قیمت فروخت 107.05 روپے ہو گئی جبکہ فارن ایکس چینج میں ڈالر کی قیمت خرید 106.25 روپے اور قیمت فروخت 106.50 روپے ہو گئی۔ انٹر بنک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اوپن کرنسی اور انٹر بنک مارکیٹ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر بڑھنے کے باعث دیگر غیر ملکی کرنسیوں جن میں پائونڈ اور یورو سرفہرست ہے ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں۔ ڈالر کی قیمت خرید 106.85 روپے اور قیمت فروخت 107.05 روپے رہی۔ آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت 99.80 روپے، یورو کی قیمت فروخت 141.50 روپے، برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 169.25 روپے، سعودی ریال کی قیمت فروخت 28.55 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت 29.20 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کی گراوٹ جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے کا ہو گیا
Sep 19, 2013