لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے کم از کم کرایہ 16 روپے کر دیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حکومت سے سبسڈی اور نان سٹاپ سی این جی حاصل کرنے والی لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک کرایہ 16 روپے کر دیا ہے۔ ایل ٹی سی کی طرف سے جاری کئے جانے والے نئے کرایہ نامہ کے مطابق لاہور میں کم از کم کرایہ 16 روپے کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ایل ٹی سی حکام نے کرایہ نامہ میں اضافے کی منظوری دی حالانکہ ایل ٹی سی بسوں میں سی این جی استعمال کی جا رہی ہے۔ نئے کرایہ نامہ کے مطابق 4 کلومیٹر تک کرایہ 13 سے16 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 35 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایل ٹی سی اندرون شہر اور انٹر سٹی 35 کے قریب روٹس پر بسیں چلا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...