اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) پی آئی اے کے ایم ڈی کیپٹن جنید دو اہم افسروں سمیت وزیراعظم کے حکم پر ’’خاموشی سے‘‘ ترکی چلے گئے۔ اگرچہ انکے اچانک دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ’خفیہ ادارے‘ سے ان شکوک کو تقویت مل رہی ہے کہ امریکہ، جرمنی، سپین، اٹلی، فرانس اور ہالینڈ جانیوالی پروازوں کو ترکش ائرلائن کو لیز پر دینے کی ڈیل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس بات کا فیصلہ 2010ء میں کیا گیا تھا تاہم زبردست مخالفت کے بعد حکومت نے ایسا کرنے سے گریز کیا تھا۔