برطانوی پولیس نے مسافر کی شکایت پر پی آئی اے کی 3فضائی میزبانوں کو حراست میں لے لیا

Sep 19, 2013

مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) مانچسٹر میں برطانوی پولیس نے پی آئی اے کی 3فضائی میزبانوں کو حراست میں لے لیا، تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی خاتون کی شکایت پر ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔ فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 721سے برطانیہ پہنچی ہیں۔ ترجمان کے مطابق برطانوی پولیس نے کوئی الزام عائد نہیں کیا۔

مزیدخبریں