وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کل ہو گی

اسلام آباد (محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم محمد نوازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان 20 ستمبر کو ملاقات ہو گی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری پر فیصلہ کن مذاکرات ہوں گے، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ترکی کے سرکاری اور قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ لندن کے نجی دورہ کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے، دونوں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے، اس ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار بھی موجود ہوں گے۔ سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کیلئے نام وزیراعظم کو دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن چیئرمین نیب کی تقرری پر اعلیٰ عدلیہ کو مداخلت کا موقع نہیں دینا چاہتی اس لئے جمعہ کو چیئرمین نیب کی تقرری پر بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...