ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 2 نئے ٹیکسوں کے نفاذ پرعملدرآمد کوروکتے ہوئے میپکو حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کے بجلی کے کنکشن کومنقطع کرنے سے باز رہیں عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے ملتان کینٹ کے رہائشی ملک حفیظ احمد نے م¶قف اختیار کیا کہ ان کی مظفر گڑھ میں ایس جی یو پی پراپلین کے نام سے فیکٹری قائم ہے واپڈا نے اپنے بلوں میں ای کیو کے نام سے اور ایکسٹراٹیکس کے نام سے دو نئے ٹیکسز کا نفاذ کر دیا ہے ان ٹیکسز کی مد میں زائد بلز بھی بھیجے گئے ہیں عدا لت عالیہ سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اس اضافی رقم کے اطلاق پرعملدرآمد کورکوایا جائے اورواپڈا حکام سے اس معاملہ پروضاحت کی جائے۔