راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے 27ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کررہے ہیں،،تاہم آج ان کی چھٹی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ستائیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین،، علی موسیٰ گیلانی،،حنیف عباسی سمیت چودہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے اے این ایف سمیت تمام فریقین کو ملزمان کی درخواست پر بحث کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
ایفی ڈرین/کیس