دریاخان (نامہ نگار) اہلسنت و الجماعت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ضلع بھکر کی حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لئے گئے۔ ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز بحث کے بعد سول جج دریا خان شیخ فیاض حسین نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی تھی جس کا گزشتہ روز فیصلہ سنایا گیا۔سناتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ یاد رہے ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں چند روز قبل پیش آنے والے سانحہ کوٹلہ جام میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے پنجگرائیں پہنچے تھے جنہیں ضلع میں داخلہ پر پابندی کے باعث ضلع کی حدود سے واپس جاتے ہوئے مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
درخواست ضمانت خارج